ETV Bharat / state

Panchayat Election ترنمول کانگریس کارکنان سی پی ایم میں شامل - نیوٹائون کے راجرہاٹ اور بشنو پور علاقے

شمالی 24 پرگنہ کے نیوٹائون کے راجرہاٹ اور بشنو پور علاقے میں ترنمول کانگریس کے 300کارکنان آج سی پی آئی ایم میں شامل ہوگئے

ترنمول کانگریس کارکنان سی پی ایم میں شامل

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 8:40 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نیوٹائون کے راجرہاٹ اور بشنو پور علاقے میں ترنمول کانگریس کے 300کارکنان آج سی پی آئی ایم میں شامل ہوگئے ۔بشنو پور2 گرام پنچایت کے سرگرم ترنمول لیڈر سلیم ملا اور مجیب مستری کی قیادت میں تقریباً 300 ترنمول کارکنان سی پی آئی ایم میں شامل ہوئے۔ سی پی آئی ایم میں شامل ہونے کے بعد، وہ سی پی آئی ایم کے لیے نامزدگی جمع کرنے راجرہاٹ بی ڈی او آفس گئے۔ سلیم ملا گرام پنچایت اور مجیب مستری راجرہاٹ پنچایت سمیتی میں امیدوار بننے کے لیے نامزدگی داخل کرنے گئے تھے۔

سلیم ملا جنہوں نے حال ہی میں سی پی آئی ایم میں شمولیت اختیار کی ہے، کہا کہ وہ بوتھ نمبر 179، راجرہاٹ بشنو پور، گاؤں نمبر دو کے لیے اپنا نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ کرپشن کے خلاف ہماری جنگ ہے اور تکبر کے خلاف ہماری جدوجہد ان کا غرور بڑھ گیا ہے۔ کرپشن چاروں طرف ہے۔ اس کے لیے ہم نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر سی پی ایم کے لیے نامزدگی دینے جا رہے ہیں۔ تقریباً 250 سے 300 لوگوں نے شرکت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Violence Continue In Bengal پرچہ نامزدگی کے آخری دن متعدد علاقوں میں تشدد کے واقعات

دوسری طرف حال ہی میں سی پی آئی ایم میں شامل ہونے والے مجیب مستری نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں انصار ماسٹر نے پارٹی کو تباہ کر دیا ہے۔ اس لئے میں اس کے خلاف کھڑا ہوگیا ہوں۔پارٹی میں ہمارا کوئی نہیں سنتا ہے۔مانا جارہا ہے کہ اس کی وجہ سے سی پی آئی ایم کو تقویت ملے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.