ETV Bharat / state

کولکاتا: اقلیتی علاقوں میں نکاسی نظام کو بہتر بنانے کے ماسٹر پلان پر تبادلہ خیال - minority and water logging issue

اقلیتی طبقے کی ترقی اور نکاسی کے نظام پر ہوڑہ میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی اور عام لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

کولکاتا: اقلیتی علاقوں میں نکاسی نظام کو بہتر بنانے کے ماسٹر پلان پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 10:31 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے بیشتر اقلیتی علاقوں میں رہنے والے عام لوگوں کو ان دنوں سڑکوں پر جمع بارش کے گندے پانی کے مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب ہوڑہ میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سُجے چکرورتی سے رابطہ کیا تو انہوں نے اقلیتی طبقے کے لوگوں کی ترقیاتی منصوبے اور ٹیکہ پاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی نظام کو بہتر بنانے کے ماسٹر پلان پر تبادلہ خیال کیا۔

کولکاتا: اقلیتی علاقوں میں نکاسی نظام کو بہتر بنانے کے ماسٹر پلان پر تبادلہ خیال

ہوڑہ میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سُجے چکرورتی نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے خود ہی اقلیتی طبقے کی ترقی کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے ہم صرف ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'سب سے پہلے ویکسی نیشن مہم کی بات کرتے ہیں۔ پہلے کے مقابلے اس وقت اقلیتی علاقوں میں کورونا ویکسینیشن مہم میں کافی تیزی آئی ہے۔ ویکسینیشن مراکز پر لوگ بڑی تعداد میں موجود رہتے ہیں۔'

ڈاکٹر سُجے چکرورتی کا کہنا ہے کہ 'اقلیتی طبقے کے لیے تعلیم اور دیگر ٹریننگ کی راہ کو مزید بہتر اور آسان بنانا ہمارا اہم مقصد ہے۔'

نکاسی نظام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہ ٹیکہ پاڑہ و دیگر علاقوں میں بارش کا پانی ابھی بھی جمع ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں اب زیادہ دنوں تک اس طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا نہایت غلط بات ہے: منی شنکر ائیر

انہوں نے کہا کہ 'لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی ہمارے ماسٹر پلان کا حصہ بنے اور پلاسٹک کے بیگ وغیرہ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔'

ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے صدر شکیل احمد نے کہا کہ 'لیفٹ فرنٹ کے 34 سالہ دور حکومت میں نکاسی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کبھی کوئی کام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہوڑہ میونسپل کارپوریشن لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، ٹیکہ پاڑہ سمیت تمام علاقوں کے لوگوں کو بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے درپیش پریشانیوں سے بہت جلد نجات مل جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.