ETV Bharat / state

ہاوڑہ : لوکل ٹرینوں میں ٹی وی نصب کرنے کا اعلان - اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے سفر

بنگال میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب معطل کی گئی لوکل ٹرینوں کی خدمات تاحال بحال نہیں ہوئی ہے اور لوگ اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

لوکل ٹرینوں میں ٹی وی نصب کرنے کا اعلان
لوکل ٹرینوں میں ٹی وی نصب کرنے کا اعلان
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 12:42 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب عارضی طور پر بند کی گئی لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ اور لوگ اسپیشل ٹرین کے ذریعہ ہی سفر کرنے پر مجبور ہیں.

مشرقی ریلوے نے پہلے لوکل ٹرینوں میں رابند سنگیت بجانے کا اعلان کیا تھا جو ابھی بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے.

لوکل ٹرینوں میں ٹی وی نصب کرنے کا اعلان

اسی درمیان ہاوڑہ ڈویژن کے اے ڈی ایم آر نے مسافروں تک سماجی پیغام پہنچانے کے لئے لوکل ٹرینوں میں ٹی وی نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اور بہت جلد لوگ ان منصوبوں سے لطف اندوز ہوں گے.

ہاوڑہ ڈویژن کے اے ڈی ایم آر مبیش جین نے کہا کہ ہوڑہ ڈویژن میں چلنے والی لوکل ٹرینوں میں ٹی وی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے ٹیندر جاری کر دیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ سب کچھ روٹین کے مطابق چلتا رہا تو دو سے تین مہینوں کے اندر ہی لوکل ٹرینوں میں ٹی وی لگانے کا شاندار تجربہ کیا جائے گا.

مشرقی ریلوے کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ لوکل ٹرینوں میں رابندر سنگیت بجانے کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ اسی منصوبے کے تحت لوکل ٹرینوں کے کمرے میں ٹی وی نصب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے.

ہاوڑہ ڈویژن کے اے ڈی ایم آر منیش جین کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں مکمل طور لوکل ٹرین چلانے کے لئے ریاستی حکومت کی اجازت کی ضرورت پڑتی ہے.

مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں 31 اگست تک لوکل ٹرین کی خدمات بدستور معطل

انہوں نے کہا کہ مشرقی ریلوے اس سلسلے میں مغربی بنگال حکومت سے رابطے میں ہے. وزیراعلی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد لوکل ٹرین کی خدمات دوبارہ بحال کر دی جائے گی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.