مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی اور سابق وزیرمملکت ذاکر حسین کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی میں کئی اہم اور دلچسپ اتار چڑھاو دیکھی۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ذاکر حسین اپنے نام پر کالج تعمیر کروانے کے بعد انہوں نے اپنی تعلیمی قابلیت میں بھی اضافہ کیا۔ صنعتکار کے علاوہ وہ اس وقت جنگی پور کے غریب لوگوں کے مسیحا بن چکےہیں۔
صنعتکار کا خطاب پانے کے باوجود براہ راست سیاست میں نہیں آنا چاہتے تھے۔ادھیر چودھری سے ان کا ہمیشہ گہرا تعلق رہا۔ اسی بنیاد پر ادھیر چودھری نے انہیں سیاست میں آنے کی پیشکش کی، لیکن ذاکر نے اسے بار بار ٹھکرا دیا ۔
تاہم انہوں نے 2016 میں براہ راست سیاست میں شمولیت اختیار کی۔ ترنمول کے ٹکٹ پر انہوں نے جنگی پور اسمبلی حلقہ سے سیاست میں اپنی قسمت آزمائی۔انہوں نے اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
ممتا بنرجی نے ذاکر حسین کو اپنی کابینہ میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کا وزیر مملکت مقرر کیا۔ وہ 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل دھولیاں اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں انہیں داخل کرایا گیا جہاں وہ کئی ہفتوں تک زیرعلاج رہے۔
صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ اگرچہ اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرکے ایک بار پھر رکن اسمبلی بنے لیکن انہیں اس مرتبہ کابینہ میں جگہ نہیں ملی۔ کورونا کی وجہ سے حریف امیدوار کی موت کے سبب سے جنگی پور اسمبلی الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔
مکان اور جائیداد: ذاکر حسین کا گھر سوتی تھانہ کے اورنگ آباد میںواق ہے۔ تاہم ریاست میں جنگی پور، بہرام پور، کولکاتا، دہلی اور کانپور سمیت کئی بڑے شہروں میں دفاتر اور مکانات ہیں۔ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے ذاکر نے شروع سے ہی ایک صنعتکار بننے کا خواب دیکھا تھا۔
ذاکر حسین نے ایسے ہی چار بیڑی مزدوروں کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ پھر 2008-09 میں ان کی اپنی شیو بیری نام کی ایک کمپنی نے ڈیبیو کیا۔ تاہم، آج بھی کوئی نہیں جانتا کہ ان کے کاروباری اداروں کا نام شیوا کیوں رکھا گیا ہے، حالانکہ وہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ صرف نام ہی نہیں بلکہ ادارے کے لوگو پر شیوا کی تصویر بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Income Tax Raid In Jakir Hossain House سابق وزیر ذاکر حسین کے گھر سے 11 کروڑ روپے برآمد
ذاکر حسین نے شیو کے نام سے یکے بعد دیگرے کئی کارخانے قائم کئے جس میں سیو رائس مل، شیو آٹا مل، شیو آئل مل شامل ہے ۔اگرچہ ان کی تعلیمی قابلیت کم ہے لیکن اب وہ نو تعلیمی اداروں کے مالک ہیں۔ بی ای ڈی، ڈی ایل ای ڈی، پولی ٹیکنیک اور فارماسسٹ سمیت کئی کالج ہیں۔ تاہم فی الوقت محکمہ انکم ٹیکس نے علاقے کے ڈنڈیاں میں 'مسیحا' ذاکر حسین کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے پیروکاروں کو زدوکوب کیا گیا۔