ETV Bharat / state

Rishra Violence in Bengal زخمی رکن اسمبلی کا وزیر داخلہ امت شاہ کو مکتوب

ہگلی ضلع کے رشٹرا میں رام نومی کے موقعے پر جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم میں بی جے پی کے زخمی رکن اسمبلی بمان گھوش نے وزیرداخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال پر نظر رکھنے اور معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 2:13 PM IST

زخمی رکن اسمبلی کا وزیرداخلہ امت شاہ کو مکتوب

زخمی رکن اسمبلی کا وزیرداخلہ شاہ کو مکتوب

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے رشڑا میں رام نومی جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تازہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی بمان گھوش نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر مرکز کی مداخلت اور مرکزی مسلح پولیس فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج کے رکن اسمبلی بمان گھوش نے دعویٰ کیا کہ جہاں تلواروں اور بموں سے لیس شرپسندوں کے ایک گروپ نے پر امن رام نومی کے جلوس پر حملہ کیا۔ پولیس حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، لیکن یہ کارروائی اصل قصورواروں کے خلاف نہیں ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے خط میں لکھا کہ میں مرکزی حکومت کی مداخلت اور مرکزی مسلح پولیس دستوں کی تعیناتی کا پرزور مطالبہ کرتا ہوں۔ مرکزی فورسز کی تنعیناتی کی بدولت ہی متاثرہ علاقے میں امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اسی طرح کا خط مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کو بھی بھیجا ہے۔ اس سے قبل مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان سوکنتا مجمدار نے بھی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر دعویٰ کیا تھا کہ امن و امان کی صورتحال ریاستی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی فسادات پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے خط میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ ایک خاص برادری کی حفاظت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Violence in Biharsharif بہار میں پھر تشدد، نالندہ میں فائرنگ سے ایک شخص کی موت، ساسارام میں دھماکہ

رکن پارلیمان سوکنتا مجمدار نے امت شاہ سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں مرکزی حکومت کی مداخلت کو یقینی بنائیں۔ اتوار کی شام رشڑا کے کچھ حصوں میں رام نومی کے جلوس کو لے کر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد کشیدگی پھیل گئی تھی۔ ضلع پولیس نے کڑی کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تشددزدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ رشڑا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ علاقے میں رات 10 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.