ETV Bharat / state

بنگال میں ہماری لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے: امت شاہ - مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ میں پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ کسی ایک فرد کے خلاف نہیں ہے بلکہ بدعنوانی کے خلاف ہے۔

بنگال میں ہماری لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے: وزیر داخلہ امت شاہ

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 5:42 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ میں پرورتن ریلی کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہم یہاں ممتا دیدی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے نہیں آئے ہیں بلکہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کے رہنماؤں کی بدعنوانی، سنڈیکیٹ راج کے خلاف ہماری لڑائی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے۔ اس جنگ میں ہمیں جیت ملنے کا مطلب ممتا بنرجی کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مغربی بنگال میں ہمیں جس طرح کی حمایت مل رہی ہے، اس کی امید نہیں تھی۔ لوگوں کو وزیراعظم نریندر مودی سے بڑی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مغربی بنگال بی جے پی کی حکومت بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ ممتا دیدی کے خلاف بی جے پی کی حمایت کے لئے آگے آ رہے ہیں۔

بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم بنگال کو سونار بنگلہ بنائیں گے۔ اس کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کی خواتین کو 30 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس سے وہ خود مختار بن سکیں گی۔

جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ کاکدیپ میں ماہی گیر بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ ممتا بنرجی کی حکومت نے ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ہماری حکومت بنتی ہے تو ان کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں امت شاہ اور ممتا بنرجی کی ریلیاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.