ETV Bharat / state

Gandhi as Asura in Durga Puja درگا پوجا میں مہیشا سور کی جگہ مہاتما گاندھی کی مورتی استعمال کرنے پر تنازع - اکھیل بھارتی ہندو مہاسبھا کمیٹی

کولکاتا کے قصبہ تھانہ علاقے میں واقع ایک پوجا پنڈال میں ہندو مہاسبھا کی جانب سے مہیشاسور (Demon) کی جگہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی نصب کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ سی پی آئی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے پوجا کمیٹی کی سخت مذمت کی ہے۔ Gandhi as Asura in Durga Puja

مہیشا سور کی جگہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی استعمال کرنے پر تنازع

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 9:32 AM IST

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کا 153واں یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اس کا سلسلہ مزید چند دنوں تک جاری بھی رہے گا۔ اسی درمیان ریاست کے تمام اضلاع میں درگا پوجا کے تہوار بھی روایتی انداز میں اہتمام کیا جا رہا ہے۔ Saffron Group Showcased Bapu AS AN Asura (Demon) Being Slayed By The Durga

دریں اثنا شمالی کولکاتا کے قصبہ تھانہ علاقے میں اکھیل بھارتی ہندو مہاسبھا کمیٹی کے زیراہتمام پوجا پنڈال میں مہیشاسور کی جگہ بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کی مورتی کے استعمال کرنے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ کی ہدایت پر پوجا کمیٹی نے متنازع مورتی کو وہاں سے ہٹا لی۔

دوسری جانب اکھل بھارتی آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر سندر گیری مہاراج نے اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی کی شکل اور مہیشا سور میں کچھ مماثلت ہونا محض اتفاقی ہے۔ اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ پولیس انتظامیہ کی ہدایت پر ہم نے مورتی کو بدل دیا ہے۔

اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ترنمول کانگریس نے سخت دوسری سیاسی جماعتوں نے شدید مذمت کی۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کنال گھوش نے کہا کہ اس واقعے کی مذمت کرنے کے لئے کوئی لفظ نہیں ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra شدید بارش کے دوران راہل گاندھی کا خطاب

وہیں سی پی آئی ایم نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ تہواروں کو لے کر سیاست کرنا جائز نہیں ہے۔ چند روز قبل ہندؤں کی دیوی درگا کی مورتی کے ہاتھوں میں ترنمول کانگریس کی پارٹی کا جھنڈا تھما دیا تھا۔ دوونوں پارٹیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

کولکاتا پولیس نے کہا کہ اس طرح کے واقعے کی اطلاع ملتے ہوئے پوجا کمیٹی کو فورا مورتی ہٹانے کی ہدایت دی گئی۔ پوجا کمیٹی نے پولیس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بالکل ایسا ہی کیا۔ اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ کسی طرح کا کوئی تنازع نہیں ہے۔ Saffron Group Showcased Bapu AS AN Asura (Demon) Being Slayed By The Durga

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.