ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے گرفتار رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت آج

ناردا بدعنوانی معاملہ میں ترنمول کانگریس کے گرفتار رہنماؤں اور سابق میئر کی ضمانت کے تعلق سے آج کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ سی بی آئی معاملے کو دوسری ریاست منتقل کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

ٹی ایم سی کے گرفتار رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت آج
ٹی ایم سی کے گرفتار رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت آج
author img

By

Published : May 19, 2021, 11:42 AM IST

کلکتہ ہائی کورٹ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، رکن اسمبلی مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کی ضمانت کی عرضی پر آج سماعت ہو گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے چار اعلیٰ رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو گھر سے اٹھالے گئی تھی۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو پہلے حراست میں لیا گیا اور بعد میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔
سی بی آئی کی ٹیم کی جانب سے ترنمول کانگریس کے دو وزیر فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، رکن اسمبلی مدن مترا، سابق میئر شوبھن چٹرجی جو ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے، کو نظام پیلس میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں بٹھاکر رکھا گیا تھا۔
دوسری طرف فرہاد حکیم کو سی بی آئی دفتر لے جانے کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر اتر آئے اور ناکہ بندی کردی تھی۔ جب کہ ریاست کے تمام اضلاع میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2014 میں میتھیو سموئیل نامی صحافی نے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے بدعنوانی معاملے کو لے کر اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔

واضح رہے کہ سی بی آئی کے اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو کی بنیاد پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف تفتیش شروع کی گئی تھی۔ جب کہ مئی 2021 کو سی بی آئی نے گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.