ETV Bharat / state

Hashim Abdul Halim Foundation ہاشم عبد الحلیم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوروزہ سیمینار

دارالحکومت کولکاتا میں ہاشم عبد الحلیم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کلکتہ میں سچر کمیٹی اور معاصر ہندوستان میں مسلمانوں کے حالات،بنگال کے خصوصی حوالے کے عنوان سے دوروزہ سیمینار میں دنشواروں، ریسرچ اسکالرو ں اور سیاسی لیڈروں نے کیا۔Hashim Abdul Halim Foundation

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 4:00 PM IST

ہاشم عبد الحلیم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوروزہ سیمینار

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں 24سالوں تک لگاتار اسپیکر رہنے والے ہاشم عبدالحلیم کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے کولکاتا شہر کے مشہور معالج و سماجی کارکن ڈاکٹر فواد حلیم نے ان کی یاد میں یہ فاؤنڈیشن قائم کیا ہے۔اس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مختلف موضوعات سیمینار، یادگار خطبہ اور علمی و تحقیقی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

افتتاحی سیشن میں سینئر سیاست داں و سابق ممبر پارلیمان محمد سلیم نے سچر کمیٹی کی اہمیت معنویت اور اس کے قیام کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گرچہ حالات تبدیل ہوگئے ہیں۔ملک کی فضاؤ ں میں نفرت اور مسلم دشمنی غالب آگئی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سچر کمیٹی کی اہمیت و معنویت ختم ہوگئی ہے۔بلکہ مسلمان اس ملک کے شہری ہیں انہیں کسی بھی وقت اپنے حقوق سے دست بردار نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ شناخت کا سوال کافی اہم ہے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے مگر شناخت کے بقاکے ساتھ ملک کی ہرسہولیات پر سے فائدہ حاصل کرنا اور خود کفیل ہونا بھی ضروری ہے۔

محمد سلیم نے اعتراف کیا کہ اس رپورٹ میں ان کے دور حکومت کی ناکامیوں کا اجاگر کیا گیا تھا مگر اس کمیٹی کو بنانے میں بھی ان کی پارٹی کا اہم سوال تھا۔ہم نے سب سے زیادہ پارلیمنٹ میں آواز بلند کی ہے اور اس پر بات کی ہے۔مگر ہم نے اقدامات بھی کئے مگر آج یہ سوال بنگال میں غائب کیوں ہے؟ انہو ں نے کہا کہ ہم نے جمہوری حقوق اور مواقع فراہم کئے اس لئے ہمارے دور میں جمہوری آوازیں بلند ہوتی تھیں مگر آج خاموش کیوں ہے۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ آج بنگال میں شناخت اور سیکورٹی کے سوالات کو اس قدر ابھاردیا گیا ہے کہ حقوق کا سوال پس منظر میں چلاگیا ہے۔اس لئے آج نہ ریرزویشن کا فائدہ مسلمانوں کو مل رہا ہے اور نہ تعلیمی حقوق مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

اس سے قبل راجیہ سبھا کے سابق ڈپٹی چیئر مین و سابق مرکزی وزیر کے رحمن خان ویڈیو لنک کے ذریعہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دور وزارت میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.