کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے 36 ہزار اساتذہ کی تقرری کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو ڈویژن بینچ میں چیلنج کا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتہ اپنے ایک غیر معمولی فیصلہ میں 36 ہزار پرائمری اساتذہ کی ملازمت کو یہ کہتے ہوئے برطرف کردیا تھا کہ یہ تقرریاں غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہیں۔
-
#WATCH | Wherever a regional political party is strong there BJP cannot fight. The parties which are strong in a particular region should fight together. I am supporting Congress in Karnataka but it should not fight against me in Bengal: West Bengal CM Mamata Banerjee pic.twitter.com/wIazux6oKq
— ANI (@ANI) May 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Wherever a regional political party is strong there BJP cannot fight. The parties which are strong in a particular region should fight together. I am supporting Congress in Karnataka but it should not fight against me in Bengal: West Bengal CM Mamata Banerjee pic.twitter.com/wIazux6oKq
— ANI (@ANI) May 15, 2023#WATCH | Wherever a regional political party is strong there BJP cannot fight. The parties which are strong in a particular region should fight together. I am supporting Congress in Karnataka but it should not fight against me in Bengal: West Bengal CM Mamata Banerjee pic.twitter.com/wIazux6oKq
— ANI (@ANI) May 15, 2023
اس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ اس فیصلہ کے خلاف ڈویژ ن بنچ میں اپیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوکریاں برطرف ہونے کے بعد ان کے پاس فون آرہے ہیں، لوگ پریشان ہیں، دو لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ بہت سے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوگ فون کرکے درخواست کر رہے ہیں، انہیں بچالیں۔ ہم دوبارہ ڈویژن بنچ کے پاس جا رہے ہیں۔ ابھی بہت ساری تقرریاں باقی ہیں۔ مختلف دفاتر میں ملازمت ہے۔ میں عدالت پر الزام نہیں لگا رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی اے کا شور مچانوں والوں کی وجہ سے آج یہ 36 ہزار نوکریاں چلی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم ڈویژن بنچ میں اس فیصلے پر اعتراض کریں گے۔ ہمارے وکیل بتائیں گے کہ اس فیصلے کی بنیاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انسان دوست ہے اور ہم ہر فیصلے کو انسانیت کے تناطر میں تجزیہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment in South 24 PGS دو ماہ کے اندر 420 پرائمری اسکولوں میں اساتذہ تقرری کی ہدایت
واضح رہے کہ گزشتہ روز کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گانگوپادھیا نے 36 ہزار پرائمری اساتذہ کی ملازمت کو یہ کہتے ہوئے برطرف کردیا تھا کہ یہ تقرریاں غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہیں۔