مغر بی بنگال کے گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی نے مغر بی بنگال میں گزشتہ ڈھا ئی مہینوں سےسیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کی مذمت کی ہے۔
گورنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈھا ئی مہینوں سے مغر بی بنگال بیشتر اضلاع تشدد کی آ گ میں جھلس رہے ہیں مگر کسی کواس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ حالات پر قابو میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھاٹ پاڑہ کے واقعے کے سبب پوری ریاست میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔لیکن کسی اس کی فکر ہی نہیں ہے۔
گورنر کے مطابق اگر ریاست کے عوام دہشت کی زندگی گزاریں گے توحکومت اور پولیس انتظامیہ کے لیے افسوسناک بات ہے۔لوگوں کا حکومت اور پولیس انتظامیہ پر سے بھروسہ اٹھا سکتا ہے۔
گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی کے مطابق ریاست کے حالات کون جلد سے جلد بہتر بنایا جا سکتا ہے۔اس کے لیے حکومت اور پولیس انتظامیہ کواورزیادہ سنجیدہ ہونا چا ہیے۔
انہوں نے مغر بی بنگال کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت نے حالات کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے لیکن اور تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حالات کشیدہ ہونے سے پہلے ہی اس پرقابو پالیا جائے۔