ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر کی ممتا بنرجی کو مبارکباد بھی تنقید بھی

گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی، لیکن ریاست میں جاری سیاسی تصادم کو لے کر تنقید بھی کی۔

governor jagdeep dhankhar congrats mamata banerjee for 3rd time as a cm but criticises for violence
گورنر جگدیپ دھنکر کی ممتا بنرجی کو مبارکباد بھی تنقید بھی
author img

By

Published : May 5, 2021, 1:52 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج راج بھون میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے تیسری مرتبہ حلف لیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر گورنر جگدیپ دھنکر سمیت ترنمول کانگریس کے چند چنندہ سینئر رہنما حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ حلف برداری تقریب کے بعد گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والی ممتابنرجی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی لیکن ریاست میں جاری سیاسی تصادم کو لے کر تنقید بھی کی۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ممتا بنرجی کی ریاست میں جاری سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری خونی جھڑپوں پر قابو پانا پہلی ترجیح ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں انتخابات کے بعد سیاسی انتقام کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم سبھی کو اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ سیاسی تصادم کے دوران جس طرح خواتین اور بچوں کو ہدف بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی بڑی بہن ہیں۔ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے ساتھ ساتھ ان کی ذمہ داریاں بھی بڑھی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ بنگال کو تشدد سے پاک ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے میں اہم رول ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ بنیں

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق اس وقت ہمارے سامنے کورونا وائرس سے نمٹنے کا مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھوں کو مل جل کر اس بیماری کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ متحد ہوں گے تو ہمیں کامیابی ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.