ETV Bharat / state

بنگال: گورنر کا کورونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے تہوار کے موقع پر لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

بنگال: گورنر کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 2:18 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بنگال کے لوگوں کو تہوار کے موقع پر نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔

لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تہواروں کے موسم کے درمیان کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنا تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر قابو پانے کی جتنی کوشش کی جا رہی ہے یہ پھیلتا جا رہا ہے۔ اس پر سختی سے قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے.

گورنر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا اثر کم ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کم آئے ہیں۔اس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ لیکن مغربی بنگال میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں روزانہ چار ہزار سے زائد کیسز آ رہے ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔ اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور صحت انتظامیہ کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو سختی سے گائیڈ لائن پر عمل کرنے پر زور دینی چاہیے۔

مغربی بنگال کے گورنر کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچنے کے لئے لوگوں کو گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.