ETV Bharat / state

Murder of a Gold Trader:سونے کے تاجر کا قتل، 18دنوں بعد پہلی گرفتاری - پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا

پولیس ذرائع کے مطابق گلابی پھٹا بل لی روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس کے تیسری منزل کے کمرےقاتل روکا ہوا تھا۔اس کمرے کے کوڑے دان سے ایک بل برآمد ہوا ہے۔اسی بل کی مددسے ہی یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔بل پر جو نمبر تھا وہ گجرات کے کسی ہوٹل کا تھا ۔ اس سے قبل پولیس نے قاتل کی تلاش کے لیے ایک ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تھی۔ Theft and Murder of a Gold trader in Kolkata Cracked

گرفتاری
گرفتاری
author img

By

Published : Mar 4, 2022, 7:16 AM IST

گزشتہ مہینے 14فروری کو ہوئے سونے کے تاجر شانتی لال ویدیاقتل معاملے میں پہلی گرفتاری ہوئی ہے ۔ تاجر کو تاوان لینے کے بعد بھی قتل کر دیا گیا۔ جائے وقوع پر کوڑے دان میں پڑے گلابی پھٹے ہوئے کاغذ کے بل کی بنیاد پریہ گرفتاری عمل میں آئی۔

کلکتہ پولس کے ذرائع کے مطابق احمد آباد سے قاتل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کا نام بمل شرما ہے۔ اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر احمد آباد سے کلکتہ لایا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گلابی پھٹا بل لی روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس کے تیسری منزل کے کمرےقاتل روکا ہوا تھا۔اس کمرے کے کوڑے دان سے ایک بل برآمد ہوا ہے۔اسی بل کی مددسے ہی یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔بل پر جو نمبر تھا وہ گجرات کے کسی ہوٹل کا تھا ۔ اس سے قبل پولیس نے قاتل کی تلاش کے لیے ایک ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تھی۔

مزید پڑھیں:Protests erupt in Kolkata: انیس کا قتل، طلبا تنظیموں کا کولکاتا میں احتجاج

پھٹے ہوئے بل کے ٹکڑوں اور دیگر ذرائع سے جانچ پڑتال کے بعد کلکتہ پولس نے مختلف ریاستوں کی پولیس سے درخواست کی تھی کہ وہ بمل کی تلاش کریں۔ پولیس کے مطابق قاتل نے بار بار اپنی شکل بدلنے کی کوشش کی، خاص طور پر داڑھی، مونچھ اور بال کئی مرتبہ کٹوایا تاکہ کوئی بمل کو پہچان نہ سکے۔مگر آخر کار قاتل کی گرفتاری ہوئی ہے۔اس سے پہلے بمل کو اڑیسہ کے کٹک میں دیکھا گیا تھا۔ اب یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ قتل کے پیچھے کیا محرکات تھے اور اس میں اور کون ملوث تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.