کولکاتا: کولکاتا ایئرپورٹ پر ایک بار پھر لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا۔ سونے کے بسکیٹ کو ایک نئے انداز میں کولکاتا لایا جا رہا تھا۔ سونے کا پیسٹ بنا کر ٹی شرٹ کے کالروں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔لیکن ہوائی اڈے سے باہر نکلنے سے پہلے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈیوٹی پر مامور محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 22.345 گرام سونے کا پیسٹ برآمد کر لیا گیا جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 2 لاکھ روپے ہے۔
کسٹم حکام پہلے ہی سونے کا پیسٹ ضبط کر چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق نور سلیم محمد نامی شخص نجی ایئر لائن کے ذریعہ بنکاک سے کولکاتا آیا تھا۔ کولکاتا ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد اس کے رویے کو دیکھ کر محکمہ کسٹم کے اہلکار شک ہوا۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر کے تلاشی لی گئی تو ٹی شرٹ کے کالر میں چھپایا گیا سونے کا پیسٹ نکل آیا۔ نور سلیم محمد کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے کہ یہ سونا کہاں سے آیا۔
یہ بھی پڑھیں:Two Smugglers Arrested in Kolkata آسام سے تعلق رکھنے والے جعلی نوٹوں کے دو سوداگر کولکاتا میں گرفتار
اس کے بعد اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی اور سونا ضبط کر لیا گیا۔ محکمہ کسٹم کی ٹیم یہ سونا کس مقصد کے لئے، کہاں سے لایا جا رہا تھا، کہاں لے جایا جا رہا تھا، ان تمام سوالوں کے جواب تلاش کر رہے ہیں۔