مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع رشی بنکم چندرا فٹ بال اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم خضرپور ایف سی KhizerPur fc کا مہمان ٹیم گوکھلم کیرالہ ایف سی Gokulam Kerela FC سے مقابلہ ہوا۔ مہمان ٹیم گوکھلم کیرالہ ایف سی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم خضرپور ایف سی پر دباؤ بنانے میں کامیابی حاصل رہی۔
کھیل کے پانچوں منٹ پر ہی ہاجرہ نے سیم سائیڈ گول کرکے حریف ٹیم گوکھلم کیرالہ کو ایک صفر کی سبقت دلا دی، سیم سائیڈ گول ہضم کرنے کے باوجود پہلے ہاف تک کیرالہ کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور میچ کا اسکور 0-1 رہا۔
آئی ایف اے شیلڈ 2021 میں گوکھلم کیرالہ کی بڑی جیت دوسرا ہاف گوکھلم کیرالہ ایف سی کے نام رہا۔ کھیل کے 54 ویں منٹ پر ابھیجیت نے گول کرکے گوکھلم کیرالہ ایف سی کی سبقت کو 0-2 کر دیا۔کھیل کے 58 ویں منٹ اور 67 ویں منٹ پر رونالڈ سنگھ نے یکے بعد دیگر دو گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-4 سے آگے کر دیا۔ چار منٹ بعد ہی رحیم عثمان نے 71 اور 72 ویں منٹ دو گول کیا جبکہ 85 ویں منٹ پر بی بریٹو نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-7 سے آگے کر دیا۔گوکھلم کیرالہ ایف سی نے کولکاتا کے کلب خضرپور ایف سی کو 0-7 سے روند کر آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 میں زبردست انداز میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں: