مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے قدآور رہنما محروم غنی خان چودھری بھارتی سیاست میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں۔ وہ کانگریس کے تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ریلوے وزیر بھی رہے ہیں۔Ghani Khan Chaudhary Birth Anniversary Celebration In Maldah
کانگریس کے سابق رہنما غنی خان چودھری کی 1926 میں پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی سیاسی صلاحیت کی بنیاد پر مالدہ کوکانگریس کا گڑھ بنایا۔لیکن ان کے انتقال کے بعد کانگریس کو اپنے مضبوط گڑھ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محروم کانگریسی رہنما غنی خان چودھری کے یوم پیدائش کے موقع پر مالدہ ضلع میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر کانگریس کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنما بھی موجود تھے۔کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ محروم غنی خان چودھری کے ترقیاتی کاموں کی پنچایت انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gopalganj Bypoll اویسی کی گوپال گنج کے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل
کانگریس کے رہنما ابو ہاشم خان چودھری نے کہا کہ شمالی بنگال میں غنی خان چودھری کی بدولت ہی کانگریس کو مضبوطی ملی۔آج بھی لوگ غنی خان چودھری کے نام پر ووٹ دیتے ہیں۔ کانگریس کے رہنما عیشا خان چودھری نے کہا کہ مالدہ ضلع میں غنی خان چودھری کے نام پر ہی پنچایت انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔امید ہے کہ کانگریس کو مالدہ ضلع میں کامیابی ملے گی۔بنگال کے لوگ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے بدعنوانی سے اب چکے ہیں۔Ghani Khan Chaudhary Birth Anniversary Celebration In Maldah