ETV Bharat / state

Buddhadeb Bhattacharya Hospitalised سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی طبیعت خراب ، اسپتال میں داخل - بدھا دیب بھٹاچاریہ اسپتال میں داخل

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ (79) کی حالت اس وقت تشویشناک ہے۔ خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں علی پور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہ

سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ
سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ
author img

By

Published : Jul 29, 2023, 6:46 PM IST

کولکاتہ: سابق وزیر اعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی آج کلکتہ شہر کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے لیے آئی سی یو وارڈ میں ایک بیڈ بھی رکھا گیا ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بھی بنادی گئی ہے۔

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ (79) کی حالت اس وقت تشویشناک ہے۔ خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں علی پور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ طویل عرصے سے سی او پی ڈی میں مبتلا ہیں۔ وہ پام ایونیو کے فلیٹ میں ڈاکٹروں کی باقاعدہ نگرانی میں ہیں۔ بدھ دیو آج صبح سے دوبارہ بیمار ہونے لگے۔سابق چیف منسٹر کو بالی گنج میں واقع ان کی پام ایونیو رہائش گاہ سے اسپتال لے جایا گیا کیونکہ ان کی آکسیجن کی سطح خطرناک حد تک کم ہونے کی اطلاع ہے۔ فی الحال انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر نے گھر پر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ سابق وزیراعلیٰ کے جسم میں آکسیجن کی سطح ستر فیصد تک گر گئی ہے۔ اس کے بعد انہیں بلا تاخیر اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وہ ماضی میں بھی جنوبی کلکتہ کے اس اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔ ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھ دیو بھٹاچاریہ کی صحت ہفتہ کی صبح خراب ہونے لگی۔ ان کے خون میں آکسیجن کی سطح گرنے لگی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں فوری طور پر پام ایونیو پر واقع ان کی رہائش گاہ سے ایمبولینس کے ذریعے علی پور کے اسپتال لے جایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.