ETV Bharat / state

ہمایوں کبیر، ترنمول کانگریس میں شامل - اردو نیوز

سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر ترنمول کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 6:40 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے کلنا میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے جلسے میں مشہور سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر توجہ کا مرکز رہے۔

ہمایوں کبیر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر مغربی بنگال پولیس انتظامیہ کے مقبول ترین افسروں میں سے ایک ہیں۔

ہمایوں کبیر کی اہلیہ نندیتا داس کبیر بہت پہلے ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہو چکی تھیں اور وہ پارٹی کی سرگرم رہنما ہیں۔

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ہمایوں کبیر نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے کے ارادے سے ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایک مقبول رہنما ہے اور وہ عوام کی خدمت کو پہلی ترجیج دیتی ہیں۔ ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ہی ماں ماٹی مانش پارٹی سے منسلک ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر یوں تو اپنے کیریئر کے دوران کئی کارناموں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں، لیکن دو ہفتہ قبل آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر اس وقت ملک کے اخبارات میں چھا گئے جب انہوں نے شھبندو ادھیکاری کے روڈ شو کے دوران گولی مارو جیسی متنازع نعرہ بازی کرنے والے بے جے پی کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس کے بعد ہی آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر نے چندن نگر کمشنریٹ کے پولیس کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ دینے کا فیصلہ ذاتی ہے :آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.