کولکاتا:بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی شیامل گھوش نے کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد منگل کو آخری سانس لی۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔ مسٹر گھوش کو 70 اور 80 کی دہائی میں ہندوستان کا سب سے موثر سنٹرل ڈیفنڈر مانا جاتا تھا۔Former Indian Footballer Shyamal Ghosh Dies
دریں اثنا آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بدھ کو مسٹر گھوش کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے کہاکہ شیامل دا کا انتقال ہندوستانی فٹ بال کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ وہ 1970 کی دہائی کے بہترین فٹ بالروں میں سے ایک ہونے کے علاوہ اپنے بے مثال آداب کے لئے بھی جانے جاتے تھے۔ وہ زندگی بھر میدان کے اندر اور باہر ایک مہذب آدمی رہے۔ دکھ کے اس لمحہ میں ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت ۔
اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری شاجی پربھاکرن نے کہا، "شیامل گھوش اپنی بے مثال مہارت کی وجہ سے نوجوان ڈیفنڈروں کے لیے ایک رول ماڈل تھے۔ ان کے انتقال سے ہم سب کو گہرا دکھ ہوا ہے۔ یہ پوری ہندوستانی فٹبال برادری کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ میری تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔
مسٹر گھوش نے 24 جولائی 1974 کو تھائی لینڈ کے خلاف مرڈیکا کپ میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔ وہ اس سال تہران میں ہونے والے ایشین گیمز میں ہندوستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے۔ انہوں نے سینئر انڈیا ٹیم کے لئے سات میچ کھیلے۔
گھریلو سطح پر مسٹر گھوش مشرقی بنگال اور موہن باغان دونوں کے لیے کلیدی کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ان دونوں ٹیموں کے لیے کلکتہ فٹ بال لیگ، آئی ایف اے شیلڈ، ڈیورنڈ کپ اور روورس کپ جیسے کئی خطاب جیتے۔ انہوں نے ایسٹ بنگال کے ساتھ کامیاب کیریئر میں سات سیزن کھیلے اور 1977 میں ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:DLEd Admission ڈی ایل ایڈ میں داخلے پر عبوری روک
مسٹر گھوش نے قومی فٹ بال چیمپئن شپ (سنتوش ٹرافی) میں پانچ بار بنگال کی نمائندگی کی اور 1975، 1976 اور 1977 میں چیمپئن بن کر ہیٹ ٹرک کی۔ انہیں 2016 میں مشرقی بنگال کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔Former Indian Footballer Shyamal Ghosh Dies