مغربی بنگال کے سابق وزیراعلی بدھا سب بھٹاچاریہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہےْ سابق وزیراعلی کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر شہر کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس وقت وہ وینٹیلیٹر پر ہیں
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے علاوہ دوسری بیماروں کا بھی سامنا ہے۔ڈاکٹر کے مطابق سابق وزیراعلی کی طبیعت میں سدھار آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی تقین دہانی کرائی۔ ساتھ ہی ہسپتال پہنچ کر سابق وزیر اعلی بدھا دیو بھٹا چاریہ کی عیادت بھی کی۔
بتایا جا رہا ہے کہ وہ علیل ہونے کی وجہ سے سیاست سے دور ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ بدھادیب بھٹاچاریہ 2000 سے 2011 تک مغربی بنگال کے وزیراعلی رہے ہیں۔ریاست سے بائیں محاذ کے دور اقتدار کے زوال کے ساتھ ہی بدھا دیب بھٹاچاریہ سرگرم سیاست سے اپنے آپ کو دور کر لیا ہے۔