موصولہ اطلاع کے مطابق کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورسز کی ٹیم نے بارڈر سکیورٹی فورسز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بنگلہ دیشی شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بھارت میں دراندازی کرانے والے گروپ کا انکشاف کیا
اسپیشل ٹاسک فورسز نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے سرحد پارکرنے والے چندافراد کی گرفتاری کے بعد ان سے پوچھ تاچھ کے دوران اس گروہ کا پتہ چلا تھا۔
ایس ٹی ایف کی ٹیم اس گروہ سے منسلک لوگوں کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی۔ایس ٹی ایف کوخفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس گروپ کے تین افراد کولکاتا میں موجود ہیں۔
ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیادپر شہر میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران اس گروپ سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان سے پو چھ تاچھ کی جارہی ہے۔
ایس ٹی ایف کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت حبیب شیخ،محمدحدث شیخ اور عبدالکلام،علی محمد،راہل شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے چار افراد بنگلہ دیش کے شہرکھلنا کے رہنے والے ہیں جب کہ راہل شیخ کا تعلق جیشور ست ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے پاس سے کوئی دستاویزات بر آمد نہیں ہوئے ہیں۔تمام افراد غیرقانونی طور پر کولکاتا میں رہ رہے تھے۔اس گروہ کے ممبروں کابنگلہ دیشی شہریوں کوغیرقانونی طریقے سے بھارت میں دراندازی کا کام تھا۔
ایس ٹی ایف کے مطابق یہ گروہ کے ممبران بنگلہ دیش اور بھارت سرحدپارکر بنگلہ دیشی شہریوں کوکولکاتا میں موجود لنک مین کے حوالے کردیتے تھے۔ لنک مین کااب یہاں سے انہیں دوسری جگہ منتقل کاکام ہوتاتھا۔