ETV Bharat / state

Crude Bombs Explode In Malda: مالدہ میں بم پھٹنے سے پانچ بچے زخمی - مغربی بنگال کے مالدہ میں بم دھماکہ

ضلع مالدہ کے گوپال نگر میں بم کو گیند سمجھ کر کھیلنے کے دوران دھماکے میں پانچ بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ جن ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

Bomb exploded in Malda
Bomb exploded in Malda
author img

By

Published : Apr 24, 2022, 10:13 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے گوپال نگر میں بم کو گیند سمجھ کر کھیلنے کے دوران دھماکے میں پانچ بچے زخمی ہوگئے جن ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے Bomb exploded in Malda۔ ذرائع کے مطابق مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے تحت گوپال نگر میں یہ واقعہ آج شام کو اس وقت پیش آیا جب چار بچے کنویں کے پاس بم کو گیند سمجھ کر کھیلنے لگے، اسی وقت زوردار دھماکے سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

جائے وقوع پر یکے بعد دیگرے پانچ بچے زخمی پائے گئے۔ مقامی باشندوں کی مدد سے تمام زخمی بچوں کو مالدہ ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمی بچوں کی شناخت میتھن ساہا (10)، وکرم سایا(8)، شوبھوجیت ساہا(9)، شبول ساہا (10) اور عبدالرحیم شیخ (8) کے طور پر ہوئی ہے۔
کالیا چک تھانے کی پولیس نے کہا کہ دھماکے کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ بموں کو کنوں کے پاس چھپا کر رکھا گیا تھا۔ علاقے میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دوسری طرف بچوں کے گارجین نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی۔ مقامی باشندوں نے قصورواروں کہ جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.