مغربی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے بعد بھی سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کوچ بہار کے سیتائی میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے حامیوں کے گھروں پر حملہ کردیا جس میں پا نچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے پانچ حامی زخمی ہو ئے ہیں۔ انہیں ضلع صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔اس کیس میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان نے بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما اشوک دے کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔
حملے میں بی جے پی کے پانچ حامی زخمی - بی جے پی
کوچ بہار کے سیتائی میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے پانچ حامی زخمی ہوگئے۔ بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر حملے کا الزام لگایا۔