ETV Bharat / state

کولکاتا کے ٹرام میں مسافروں کے لیے لائبریری

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 4:46 PM IST

کولکاتا شہر کی منفرد ٹرام میں اب مسافر لائبریری سے لطف اندوز ہوں گے۔ دھرمتلہ سے شیام بازار روٹ اے سی ٹرام میں لائبریری کو متعارف کرایا گیا ہے۔اس میں سفر کرنے والے ٹرام میں موجود لائبریری میں کتابوں کا مطالعہ کر سکیں گے۔

Kolkata first library on tram unveiled, with free Wi-Fi and book events as add-ons
کولکاتا کے ٹرام میں مسافروں کے لیے لائبریری

ٹرام کو نئی نسل میں مقبول کرنے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ پورے ملک میں کولکاتا ہی ایسا شہر ہے جہاں بجلی سے چلنے والی ٹرام کار آج بھی سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہے۔

ٹرام ماحول دوست سواری ہے لیکن گذشتہ کچھ برسوں سے اس کے متعدد روٹس کو بند کردیا گیا کیونکہ بعض لوگوں کا یہ تاثر تھا کہ ٹرام کی وجہ سے ٹرافک مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ پرائویٹ بسوں کے مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے بسیاں محاذ کے زمانے میں ہی ٹرام کو ختم کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں ہیں جبکہ بسوں کے مقابلے میں یہ سستا بھی ہے اور ماحول دوست سواری بھی ہے۔

ٹرام کی کئی روٹ بند کرنے کے خلاف احتجاج بھی ہوتے رہیں ہیں۔کئی فلاحی تنظیمیں ٹرام کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں جس کے باجوں باوجود ابھی بھی کئی اہم روٹز بند ہیں۔ ٹرام میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے مقصد سے بھی ٹرام میں لائبریری کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اسی بہانے سے لوگ ٹرام کی سواری کریں گے اور لوگ دھرمتلہ سے شیام بازار جاتے وقت اپنے پسندیدہ کتابوں مطالعہ کر پائیں گے۔

ٹرام لائبریری کا افتتاح ویسٹ بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر رنجن ویر سنگھ کپور نے کیا۔ لائبریری میں طلباء کے مقابلہ جاتی امتحانات کی کتابیں بھی رکھی گئیں ہیں۔ 32 نشستوں والی اے سی ٹرام میں مفت وائی فائی کی بھی سہولت ہے۔ اس سے قبل اسپلینیڈ ٹرام ڈپو میں ٹرام میوزیم کو متعارف کرایا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.