ETV Bharat / state

کولکتہ: ترنمول کانگریس پارٹی کے دفتر پر فائرنگ، تین افراد زخمی

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 1:05 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے بیلگھڑیا کے وارڈ نمبر 22 میں واقع ترنمول کانگریس پارٹی دفتر پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس پارٹی کے دفتر پر فائرنگ، تین افراد زخمی
کولکتہ: ترنمول کانگریس پارٹی کے دفتر پر فائرنگ، تین افراد زخمی

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے دو مہینہ گزر جانے کے بعد بھی شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر علاقوں میں سیاسی تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ پولیس انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ضلع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیلگھڑیا کے 22 نمبر وارڈ میں واقع ترنمول کانگریس پارٹی دفتر پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پانچ چھ افراد پر مشتمل شرپسندوں کا ایک گروپ بیلگھڑیا کے وارڈ نمبر 22 میں واقع ترنمول کانگریس پارٹی دفتر میں داخل ہوا اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی۔

اس فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے تین رہنما زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'فائرنگ معاملے میں چھ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شراب کاروباری پر فائرنگ کی واردات سی سی ٹی وی میں قید

اس واقعے کی اطلاع پا کر کمرہٹی اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ رکن اسمبلی مدن مترا کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کے حامیوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔'

دوسری جانب بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ اس واردات کو کس نے انجام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.