ETV Bharat / state

Firhad Hakim on School Uniform Logo: 'اسکول یونیفارم پر لوگو کی سیاست کرنے والے بنگال سے محبت نہیں کرتے' - فرہاد حکیم کا اسکول یونیفارم پر وشوا بنگلہ لوگو پربیان

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ اسکول کے یونیفارم پر وشوا بنگلہ لوگو اور رنگ بدلنے کے مشورے کو لے کر جو لوگ سیاست کرتے ہیں وہ کبھی بنگال سے محبت نہیں کر سکتے ہیں۔ Firhad Hakim on School Uniform Logo

firhad-hakim-says-those-who-oppose-state-govt-logo-on-school-uniform-they-are-against-bengal
'اسکول یونیفارم پر لوگو کی سیاست کرنے والے بنگال سے محبت نہیں کرتے'
author img

By

Published : Mar 24, 2022, 6:00 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ اسکول کے یونیفارم پر مغربی بنگال حکومت کا لوگو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ترنمول کانگریس کا نہیں بلکہ ریاستی حکومت کا ہے۔ اس پر سوال اٹھایا نہیں جا سکتا ہے۔' Firhad Hakim on School Uniform Logo

انہوں نے کہاکہ اسکول یونیفارم پر مغربی بنگال حکومت کا لوگو لگے گا، ترنمول کانگریس کے گھاس پھول کا لوگو نہیں ہے، جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں انہیں پوری معلومات نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال حکومت اگر کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں اس منصوبے پر عمل کرنے کی ہدایت دے گی تو اس پر عمل درآمد کیا جائے گا، اس میں برائی کیا ہے۔ ریاستی وزیر کے مطابق اس منصوبے کو منظر عام پر لانے کا ایک ہی مقصد ہے وہ طلبہ و طالبہ کو مغربی بنگال حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کی جا سکے۔ '

ویڈیو

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے سیکٹریریٹ بلڈنگ نبنو نے ریاست کے تمام اسکولوں کو وشوا بنگلہ لوگو کو اسکول یونیفارم پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکریٹریٹ بلڈنگ نے اسکول یونیفارم کا رنگ بھی بدلنے کا مشورہ دیا ہے، اس پر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ریاستی تعلیمی نظام کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں مصروف ہے۔'

غورطلب ہے کہ سمین ہلدار نام کے ایک شخص نے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اسکول یونیفارم پر ریاستی حکومت کے لوگو استعمال کرنے اور یونیفارم کے رنگ بدلنے کے مشورے دینے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ڈویژنل بینچ نے اس پی آئی ایل پر اگلے 28 مارچ کو سماعت کرنے کا اعلان کیا۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.