ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ہگلی کے انڈیا جوٹ مل میں آتشزدگی - شارٹ سرکٹ کی وجہ سے فائن یارن ڈیپارٹمنٹ میں آگ لگی ہے

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے شری رامپور میں واقع انڈیا جوٹ میں بھیانک آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی ہے۔ اس واقعے میں لاکھوں روپے کے نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔

fire broke out in india jute mill in hooghly west bengal
ہگلی کے انڈیا جوٹ مل میں آتشزدگی
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 3:31 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہگلی ضلع کے شری رامپور میں واقع انڈیا جوٹ مل کے فائن یارن شعبے میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے فائن یارن شعبہ آگ کی لیپٹ میں آگیا۔

چند گھنٹوں کے اندر ڈیپارٹمنٹ میں رکھے تمام سامان جل کر خاک ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے آٹھ انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو یایا جاسکا ہے۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے فائن یارن ڈیپارٹمنٹ میں آگ لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انڈیا جوٹ مل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کو بند کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.