ETV Bharat / state

پلاسٹک کارخانے میں بھیانک آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان - آتشزدگی کے سبب گاڑیوں کی آمدرفت بری طرح سے متاثر

آتشزدگی کے اس واقعہ میں لاکھوں روپے کا نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے جبکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

fire
fire
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 8:34 PM IST

مغربی بنگال کے شمال میں واقع تجارتی مرکز چیت پور علاقے کے ایک پلاسٹک کارخانے میں بھیانک آگ لگ گئی جس کے سبب علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

آتشزدگی کے اس واقعہ میں لاکھوں روپے کا نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے جبکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پلاسٹک کارخانے میں بھیانک آتشزدگی

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچی اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ 'اس واقعے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ فائر بریگیڈ عملہ کی بروقت کارروائی کے سبب آگ پر قابو پالیا گیا'۔

اس بھیانک آتشزدگی کے سبب گاڑیوں کی آمدرفت بری طرح سے متاثر ہوئی اور راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.