ETV Bharat / state

گیس لیک کے سبب بھیانک آتشزدگی - آرام باغ

ہگلی ضلع کے آرام باغ میں رسوئی گیس کے لیک ہونے سے متعدد گھروں میں آ گ لگ گئی۔ ا س سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

گیس لیک کے سبب بھیانک آتشزدگی
گیس لیک کے سبب بھیانک آتشزدگی
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 7:24 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:07 AM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے آرام باغ کے ایک مکان میں رسوئی گیس کے لیک ہونے کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ گیس رساؤ ہونے کی وجہ سے یکے بعد دیگرے گھر وں میں بھیانک آگ لگ گئی۔

متعدد گھروں میں آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں افرتفری مچ گئی۔ مقامی باشندوں سے اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے پانچ انجنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

گیس لیک کے سبب بھیانک آتشزدگی

فا ئر بریگیڈ کے اہلکا کا کہنا ہے کہ ابتد ائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ایک مکان میں رسوئی گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یکے بعد دیگر نصف درجن گھروں کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لی ۔

فا ئر برگیگیڈ کے اہلکار کے مطابق آگ کو مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا۔

مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ اطلاع دیے جانے کے باوجود فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے جائے وقوع پرپہنچی۔ ان کی تاخیر سے پہنچنے کے سبب حالات اور خراب ہوگئے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر دمکل کی گاڑیاں وقت پر پنچتی تو بھاری نقصان ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کی گاڑیوں کے سامنے احتجاج کیا ۔

گیس لیک کے سبب بھیانک آتشزدگی
گیس لیک کے سبب بھیانک آتشزدگی

مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور مقامی باشندوں کی ناکہ بندی ختم کرائی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آ یا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.