بیربھوم: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپورتھانہ علاقے میں واقع ایکسس بینک (بولپوربرانچ) میں آج دن میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس سے بینک میں افراتفری مچ گئی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ Fire AT Axix Bank Bolpur Branch After CBI Raid Regarding cattle Smuggling Case
ایکسس بینک (بولپوربرانچ) میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد علاقے سنسنی پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے دو انجن جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار نے کہا کہ وقت پر اطلاع موصول ہونے کی وجہ سے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر جلد قابو پانے میں بڑی مدد ملی۔اگر دیر ہو جاتی تو کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ سے اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی بینک میں آگ لگی ہے۔ بولپور تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ بینک کے منیجر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Muslim Scholars on PFI Ban انصاف کا دوہرا معیار ملک کے مفاد میں نہیں، علما و دانشوران
واضح رہے کہ چند دنوں قبل سی بی آئی کی ایک ٹیم بولپور میں واقع ایکسس بینک میں کوئلہ اسمگلنگ اور جانوروں کے اسمگلنگ سے متعلق چھاپہ ماری مہم چلائی تھی۔ جانوروں کے اسمگلنگ کی تحقیقات میں عدم تعاون کے الزام میں گرفتار انوبرتا منڈل، ان کی بیٹی سوکنیا منڈل اور رکن اسمبلی کے باڈی گارڈ سیگل حسین کے بینک اکاونٹ اسی بینک میں ہیں۔ Fire AT Axix Bank Bolpur Branch After CBI Raid Regarding cattle Smuggling Case