محمد سلیم کو مغربی بنگال ریاستی سی پی آئی ایم کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری بننے کے بعد انہوں نے میڈیا سے کئی معاملوں پر بات کی اور اپنی پارٹی کے آئندہ پروگراموں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں فرقہ وارانہ نفرت کے لئے مودی کی مرکزی حکومت اور ممتا بنرجی کی ریاستی حکومت دونوں جھوٹی خبروں اور مذہب کے نام پر سیاست کرکے نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حکومت کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے جس نے عوام کا چین حرام کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
محمد سلیم نے کہا کہ عوام کو ایسی حکومت سے نجات دلانے کے لئے ہم لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا بازار گرم کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف کشمیر فائلس جیسے فلم کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے تو وہیں گجرات فائلس کی حقیقت کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صرف بی جے پی کی حکومت ہی نہیں بلکہ ممتا بنرجی کی حکومت بھی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں اور روزگار کی بات کرنے والوں پر پولس کارروائی کی جا رہی ہے۔