شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سنٹرل جیل میں ایک زیرسماعت قیدی کی پراسرار موت کے بعد شمالی 24 پر گنہ کے باراسات تھانہ علاقے میں رشتہ داروں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ناکہ بندی کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔Family Protest In Barasat As Alleged Drug Smuggler Died In Jail Custody
ذرائع کے مطابق چھ مہینہ قبل پولیس نے شیخ شبیر علی نام کے ایک شخص کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار شخص سزا کا ٹ رہا تھا۔
جیل انتظامیہ نے آج دن میں فون کرکے قیدی کے گھر والوں کو اس کی موت کی اطلاع دی ۔موت کی اطلاع ملتی ہی گھر والے مشتعل ہو گئے اور سڑکوں پر احتجاج کرنے لگے ۔
رشتہ داروں نے احتجناج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑکوں پر پھینک دیا اور ناکہ بندی کردی۔اس سے آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔ناکہ بندی کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شیخ شبیر علی کا قتل کیا گیا ہے۔اسے جب گرفتار کیا گیا تھا اس وقت پولیس نے گھر والوں کو اس کی گرفتاری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔ہم لوگوں کو اس وقت پتہ چلا جب پولیس اسے باراسات عدالت میں پیش کرنے کے لئے لائی ۔
انہوں نے کہاکہ شبیر پوری طرح سے صحتیاب تھا۔اسے کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں تھی۔اس کے باوجود اچانک اس کی موت کی اطلاع آئی ۔ پولیس جب حالات پر قابو پانے نے کے لئے جائے وقوع پر پہنچی تو اسے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:Lalan Sheikh Death للن شیخ کی بیوی نے سی بی آئی افسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا
پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ لاپرواہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پولیس کی یقین دہانی کے بعد رشتہ داروں نے ناکہ بندی ختم کرائی Family Protest In Barasat As Alleged Drug Smuggler Died In Jail Custody