کلکتہ: کلکتہ میں ایک اور جعلی پولیس آفیسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کلکتہ پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو گارڈن ریچ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کا نام ضیاء الحق (28) ہے۔
ملزم اپنی موٹر سائیکل لے کر جا رہا تھا جس پر کلکتہ پولیس کا لوگو اور اسٹیکر تھا۔ اسے سب سے پہلے مٹیا برج پولس اسٹیشن نے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ اس کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔
مزید پڑھیں:
- Sushmita Dev Joins TMC: سابقہ رکن پارلیمان سشمیتا دیو ٹی ایم سی میں شامل
پولیس اہلکاروں نے اس سے کلکتہ پولیس کے اہلکار ہونے کے لیے دستاویزات مانگے۔ تاہم اس کے پاس کوئی شناختی کارڈ نہیں تھا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ضیاء الحق گارڈن ریچ کے علاقے بستی کا رہائشی ہے۔ اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔