ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بھارت - بنگلہ دیش سرحد سے فرضی صحافی گرفتار - فرضی صحافی کے خلاف کارروائی

بھارت - بنگلہ دیش سرحد سے متصل گاؤں شروپ نگر تھانہ علاقے سے پولیس نے عام لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے الزام میں ایک فرضی صحافی کو گرفتار کیا ہے۔

بھارت - بنگلہ دیش سرحد سے فرضی صحافی گرفتار

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 4:08 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ مارچ - اپریل سے گاڑیوں پر اسٹیکر لگاکر گھومنے والے فرضی پولیس اہلکار، سی بی آئی، این آئی اے، آئی بی، ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

کولکاتا اور مغربی بنگال پولیس کی اس کارروائی میں اب فرضی صحافیوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے شروپ نگر تھانہ کے تحت بھارت - بنگلہ دیش سرحد سے متصل گاؤں شروپ نگر سے پولیس نے عام لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے الزام میں ایک فرضی صحافی کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت - بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے متصل گاؤں شروپ نگر میں پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد ناکہ چیکنگ مہم کا اہتمام کیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑی پر پریس اسٹیکر لگاکر گھومنے والے ایک نوجوان کو پوچھ گچھ کے لئے روکا۔ تفتیش کے دوران نوجوان شناختی کارڈ دکھانے میں ناکام رہا۔

پولیس نے کہا کہ نوجوان کو فرضی صحافی بن کر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نوجوان کی شناخت زاہد خان کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: امت شاہ نے ہلاک شدہ انسپکٹر پرویز احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی

پولیس نے مزید کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے کومیلا ضلع کا رہنے والا ہے۔ مغربی بنگال میں وہ اپنے ماما کے گھر رہتا ہے۔ نوجوان فرضی صحافی بن کر لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا تھا۔ پولیس کے مطابق پریس اسٹیکر لگی ہر گاڑی کی تلاشی لی جارہی ہے اور اس پر سوار لوگوں کو شناختی کارڈ دکھانے کو کہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے کومیلا ضلع میں درگا پوجا کے دوران نامعلوم افراد کے ہندو اقلیتی طبقے پر حملے کے بعد مغربی بنگال کے سرحدی اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.