ریاست مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع کے جگت بھلبھ پور اور پانچلا سمیت علاقوں میں رسولﷺ شان میں گستاخی کرنے والے نوین جندال اور نپور شرما کے خلاف اجتجاجی جلوس کے دوران پیش آئے پر تشدد واقعہ کے بعد نافذ دفعہ 144 کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے علاوہ ڈمجور علاقے میں بھی اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے،Locals Protest in WB's Howrah Against Controversial Remarks
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ جلوس کے نام پر جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ نامناسب ہے،لوگوں کو سمجھ داری سے کام لینے کی ضرورت ہے، حکومت حالات پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو ریاست کی موجودہ صورتحال کو لے کر فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے،گورنر جگدیپ دھنکر کو اتنی فکر ہے تو وہ نپور شرما اور نوین جندال کے ٹویٹ کرے یاپھر میڈیا میں بیان کیوں نہیں دیتے ہیں؟دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر سکیورٹی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے ریاست کی موجودہ صورتحال کے لئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ریاستی حکومت حالات پر قابو پانے کے لئے پوری طرح سے ناکام رہی ہے،مظاہرے کے نام پر توڑ پھوڑ کہاں تک جائز ہے؟ اس کا جواب حکومت دے گی،ہاوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ نے گرامین اور سٹی پولیس کے مختلف علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کے مدنظر 13 جون تک انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Protest Against Derogatory Remarks in Kolkata: کولکاتا کے متعدد علاقوں میں نوپور شرما خلاف احتجاج
حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ہاوڑہ ضلع افواہوں پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔