مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میدان نہ صرف بھارت بلکہ کھیل کی دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے. بھارتی کھیل کی تاریخ اس کے ذکر کے بغیر کچھ ادھوری سی لگتی ہے۔ کولکاتا میدان نے بھارتی قومی فٹبال ٹیم اور کرکٹ ٹیم کو انگنت صلاحیت مند کھلاڑی بطور تحفہ دیا ہے. اس کی فہرست کافی لمبی ہے ان میں سے کسی ایک کا نام بھی غلطی سے چھوٹ گیا تو ناقدری ہو سکتی ہے۔ ان میں سے حیدرآباد ایف سی کے نوجوان فٹبالر محمد فرید Footballer Mohd farid حیدرآباد سے کولکاتا کا جب رخ کیا تو کسی کو معلوم بھی نہیں تھا کہ دور دراز سے کولکاتا آنے والا نوجوان بھارتی فٹبال کے آفاق پر روشن ستارہ بن کر ابھرے گا۔ Exclusive Interview with Footballer Muhammad Farid
دہائیوں پہلے 80-1970 میں محمد فرید کولکاتا آئے اور سیاہ سفید جرسی زیب تن کرنے کا فیصلہ کیا. انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کی بنیاد پر کولکاتا میدان کے شیدائیوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا. بھارت کے سابق بین الاقوامی فٹبالر محمد فرید نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے اہم لمحات پر روشنی ڈالی۔
سابق فٹبالر محمد فرید Former superstar footballer Muhammad Farid نے کہا کہ کسی بھی ٹیم یا پھر کلب کی جانب سے اعزاز ملنا ہمیشہ باعث مسرت ہوتا ہے. اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ نے جس کے لئے محنت ومشقت کی اسے آپ کی خدمات کا احساس ہے. انہوں نے کہا کہ کولکاتا میدان کے بڑے کلبوں موہن بگان، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ کے لئے کھیلا لیکن. محمڈن اسپورٹنگ نے انہیں اعلیٰ اعزاز سے نوازا. اس کے لئے کلب انتظامیہ کے وہ لاکھ لاکھ شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ان کا کہنا ہے کہ کل اور آج میں کافی فرق پڑ گیا ہے. ہمارے زمانے میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں تھی لیکن اسپانسر کا بڑا فقدان تھا لیکن آج مالی بحران ہر کچھ حد تک پایا جا سکا ہے. سابق فٹبالر کا کہنا ہے کہ مالی اعتبار سے خود کفیل ادارہ ہی کامیابی حاصل کرتا ہے. محمڈن اسپورٹنگ کے پاس اچھے اور تجربہ کار منتظمین ہیں جو اپنی محنت سے کچھ فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم آئی لیگ 22-2021 سیزن کا خطاب جیت سکتی ہے. اس کے لئے شیدائیوں کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں آنا پڑے گا. شیدائیوں کی حوصلہ افزائی کی بدولت 130 برس پرانا کلب بھارتی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔