ETV Bharat / state

سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت بہتر - بدھا دیب بھٹاچاریہ

مغربی بنگال کے سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آنے کے بعد ڈاکٹروں نے اگلے ہفتے تک انہیں ڈسچارج کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔

buddhadeb bhattacharya
سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت بہتر
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 4:51 PM IST

سانس لینے میں لکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیے گئے مغربی بنگال کے سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ سابق وزیراعلی کی حالت میں نمایاں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اگلے ہفتے پیر یا منگل کو ڈسچارج کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔

دارالحکومت کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ سے متعلق میڈیکل بولیٹن جاری کیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری میڈیکل بولیٹین کے مطابق سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔ ان کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے جس سے مثبت اشارے ملے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگلے 12 گھنٹوں میں ان کی حالت میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق حالت میں تیزی سے بہتری آنے کے بعد سابق وزیراعلی کو لائف سپورٹ سسٹم سے ہٹا کر میکانیکل وینٹی لیٹر پر لایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹوں میں ان کی حالت میں نمایاں بہتری آتی ہے تو پیر یا منگل کو سابق وزیراعلی کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ سابق وزیراعلی بدھادیب بھٹاچاریہ کو زیادہ دنوں تک ہسپتال میں رکھا نہیں جا سکتا ہے۔ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں دوبارہ انفیکشن کا ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بدھا دیب بھٹاچاریہ اب بھی وینٹی لیٹر پر

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ دسمبر کو سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.