کولکاتا: الزبتھ لی نے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع امریکن سینٹر کے ڈائریکٹر اور یہاں امریکی قونصلیٹ جنرل کے پبلک افیئر آفیسر (پی اے او) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ لی نے سابق ڈائریکٹر اور پی اے او ایڈرین پریٹ کی جگہ لی۔ لی نے کہا کہ ’میں یہاں کلکتہ میں آکر اور مشرقی و شمال مشرقی ہندوستان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی نمائندگی کرنے پر بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی جانتی ہے اور اسے ہر حال میں ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گی۔ ایماندار ی کے ساتھ ذمہ داری نبھانے والوں کو ہی ترقی ملتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی انہوں نے اعلیٰ عہدے پر کام کیا ہے اور اس مرتبہ بھی سابقہ کارکردگی کو دوہرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی، اس کے لئے وہ تیار ہیں۔انہوں نے امریکن سینٹر کے دیگر ملازمین سے تعاون کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:Fire At Eden Garden ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آتشزدگی
الزبتھ لی ریاض، ٹوکیو، اسلام آباد اور لاہور میں مختلف عوامی امور میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ الزبتھ لی کا تعلق جنوب مغربی ویسٹ ورجینیا سے ہے۔ انہوں نے مارشل یونیورسٹی سے صحافت کی ڈگری حاصل کی ہے اور جاپانی، اردو اور عربی زبان کا علم ہے۔
یو این آئی