الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے چوتھا آبزرور مقرر کیا ہے۔ کولکاتا میں چیف الیکشن کمشنر کے دفتر کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر انل کمار شرما کا نئے پولیس آبزرور کے طور پر تقرر کیا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ ہمارے تین آبزرور مغربی بنگال میں کام کر رہے ہیں۔ ایک اور پولیس آبزرور مقرر کیے گیے ہیں اور وہ 17 مارچ تک شہر پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں جہاں انتخابات ہونے ہیں، وہاں پہلے ہی آبزرور تعینات ہیں۔ دریں اثنا چیف الیکشن کمشنر کے دفتر کو یکم اپریل کو 30 نشستوں پر ہونے والے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لئے 176 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
امت شاہ اور ممتابنرجی کے درمیان لفظی جنگ
ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے دوسرے مرحلے کی سبھی نشستوں پر جبکہ سی پی آئی (ایم) نے 15، کانگریس نے 9، بی ایس پی نے 7، اے آئی ایف بی نے دو اور سی پی آئی کے دو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ اس کے علاوہ 34 آزاد اور 47 دیگر نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔