ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے نیوٹائون میں ای ڈی کا چھاپہ، کئی لاکھ روپے برآمد

WB Online Gaming Case: ای ڈی نے نیو ٹاؤن میں ایک رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر لاکھوں روپے برآمد کیے ہیں۔ جھارکھنڈ میں گیمنگ ایپس سے متعلق شکایات کی بنیاد پر دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نیوٹائون میں ای ڈی کا چھاپہ ۔کئی لاکھ روپے برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 10:48 AM IST

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نیوٹاون کے کیسٹو پور میں واقع ایک کرائے کے مکان میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔ تقریباً دو کروڑ روپے نقد برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سنتوش یادو اور ساگر یادو شامل ہیں۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ساگر گیمنگ ایپ اسکینڈل کے ملزمین میں سے ایک ہے۔ اس کا دوست سنتوش ہے۔ یہ دونوں جھارکھنڈ کے رہنے والے ہیں۔ لیکن کلکتہ میں رہتے تھے ۔ ان کے پاس سے لاکھوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔

جھارکھنڈ میں گیمنگ ایپس سے متعلق شکایات درج کی گئی تھی۔ ای ڈی نے اس جانچ کے بعد بدھ کو کیشت پور میں چھاپہ مارا۔ ایک شخص کے گھر سے 1 کروڑ 85 لاکھ روپے برآمد کیا۔ رابن نامی شخص کلکتہ کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ رقم کے علاوہ ای ڈی نے اس گھر سے موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچیں

جمعہ کو اسی واقعے میں مرکزی اہلکاروں نے نیو ٹاؤن میں چھاپہ مارا۔ دو افراد کو گرفتار کیا ۔قبل ازیں جمعرات کو مرکزی ایجنسی کے اہلکاروں نے کلکتہ میں کم از کم نو مقامات کی تلاشی لی تھی۔ ای ڈی کے اہلکار علی پور، مانیک تلہ، گنیش چندر ایونیو، بڑا بازار، ڈلہوزی علاقے میں واقع ایک دفتر، سالٹ لیک میں بنگال کیمیکلز میں واقع رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ تاہم تلاشی مہم کا تعلق جھارکھنڈ کے واقعے سے نہیں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.