نئی دہلی/کولکاتا: مغربی بنگال میں مویشی اسملنگ کی جانچ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اس معاملے میں انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور بیربھوم ضلع کے ہیوی ویٹ رہنما انوبرتا منڈل کی بیٹی سوکنیا منڈل کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے بعد سوکنیا کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کی مجرمانہ دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں واقع ایک پرائمری اسکول میں ٹیچر سوکنیا منڈل کو جمعرات کو مقامی عدالت میں پیش کیے جانے کی توقع ہے جہاں مرکزی جانچ ایجنسی انہیں تحویل کی کوشش کرے گی۔ ماضی میں بھی کئی بار ای ڈی کی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔
بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل کو سی بی آئی نے مویشیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا تھا۔ چارج شیٹ میں ان کا نام بھی تھا۔ بعد میں انہیں ای ڈی نے بھی گرفتار کر لیا۔ ای ڈی نے دسمبر میں انوبرتا منڈل کے سابق باڈی گارڈ سہگل حسین کی 1.58 کروڑ روپے سے زیادہ کی 32 جائیدادیں ضبط کیں۔
یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee Injured جیل میں ہوئے حملہ میں پارتھوچٹرجی زخمی
اس میں کہا گیا تھا کہ حسین انوبرتا منڈل کا قریبی ساتھی تھا اور بھارت-بنگلہ دیش سرحد پار اسمگلنگ ریکیٹ کے سرکردہ ارکان میں سے ایک تھا۔ حسین اس معاملے کے مرکزی ملزم انعام الحق اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کمانڈنٹ رینک کے افسر (36 ویں بی ایس ایف بٹالین کے) ستیش کمار کو بھی ای ڈی نے اس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔