میٹرو ریلوے کے ماہرین کی رپورٹ سے مطمئن کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ایسٹ ویسٹ میٹرو کے کام کو آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے. دوسرے سرنگ کے بورنگ مشین کو پانچ میٹر تک آگے بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
واضح ہو کہ ایسٹ ویسٹ میٹرو کا موجودہ روٹ بہوبازار میں زمین دھنسنے کی وجہ سے کلکتہ ہائی کورٹ نے کام پر روک لگا دی تھی اور اس سلسلے میں میٹرو ریلوے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی گرچہ عدالت نے میٹرو ریلوے کی موجودہ روٹ میں تبدیلی کے سلسلے میں کسی طرح کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس معاملے کی آئندہ شنوائی 16دسمبر کو ہے اور آئندہ ہدایت ملنے تک میٹرو ریلوے کا کام بند رہے گا ۔عدالت کو شنوائی کے دوران میٹرو ریلوے کے ماہرین نے بتایا کہ دوسرا سرنگ کی بورنگ مشین نرمل چندر روڈ میں ہے۔
اس مشین کو مزید پانچ میٹر آگے بڑھانے پر جانی و مالی نقصان ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے اور مزید کہا کہ بورنگ کو آگے بڑھانے کام ماہرین کی نگرانی میں ہوگا۔ اس موقع پر ماہرین ٹیم کے چئیرمین لیوناُرڈی جان بھی موجود رہیں گے ۔
وہیں دوسری جانب معاملہ کرنے والوں کے وکیل سپتانگسو بوس اور رجو گھوشال نے چیف جسٹس ٹی بی رادھاکرشنن اور اریجیت بندھو پادھیائے کے ڈویژن بینچ کو کہا کہ وہ اس رپورٹ کو پڑھے بغیر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے وہ اس سلسلے میں کسی ماہر انجنیئر ککی مدد لیں گے اس کے بعد ہی کوئی تبصرہ کریں گے۔