گروپ بی میں موہن بگان دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ چھ پوائنٹ کی بد ولت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا تین میچوں میں ایک جیت، ایک ڈرا اور ایک کی بد ولت چار پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جب کہ محمڈن اسپورٹنگ تین میچوں میں دو ہار ایک جیت کی بدولت تین پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گیے گروپ ڈی کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور سبقت حاصل کرنے کے ارادے سے پے در پے حملے کیے۔
کھیل کے دوسر ے منٹ پر ہی ہیتش شرما نے گول کرکے اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ محمڈن اسپورٹنگ کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسکور برابر نہ ہو سکا۔
دوسر ے ہاف میں سیاہ سفیدجرسی والی ٹیم محمڈن اسپو رٹنگ نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا ۔ کھلاڑیوں کو اسکور برابر کرنے کے مواقع ملے لیکن بدقسمتی سے گول نہیں کرسکے۔
اٹلیٹکو ڈی کولکاتا نے ایک صفر سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کاامکان روشن رکھاجب کہ محمڈن اسپو رٹنگ کو باہر کا سامنا کرنا پڑا۔