سیاسی جماعتوں ، کمیونیٹی کلب ، این جی او کے ذریعہ منعقد ہونے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہونے کی وجہ سے ریاست میں بلڈ بینکوں کو خون کی قلت کا سامنا ہے ۔
سنٹرل بلڈ بینک نے کہا ہے کہ ریاست میں کل 108بلڈ بینک ہیں جس میں سے 74حکومت کے زیر اہتمام چلتے ہیں میں خون کی سپلائی انہی کیمپوں کے ذریعہ ہوتے ہیں ۔
![مغربی بنگال میں خون کی قلت کا سامنا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6539526_blood.jpg)
بلڈبینک کے منیجنگ ڈائریکٹر براتش نیوگی نے کہا کہ بلڈبینکوں کو خون کی سپلائی کی قلت کا سامنا ہے اور جن مریضوں کو پابندی سے خون کی ضرورت ہے ان کیلئے یہ صورت حال بہت ہی بھیانک ہے۔
گرمی کے موقع پر منعقد ہونے والے کیمپوں کے ذریعہ 40فیصد خون کی سپلائی ہوتی ہے ۔مگر کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ان کیمپوں کا انعقاد کا سلسلہ روک سا گیا ہے ۔کیوں کہ ملک بھر میں لاک ڈائون نافذ ہے اس لئے سیاسی جماعتیں ، کلب اور این جی اوز نے کیمپوں کا انعقاد کا سلسلہ بند کردیا ہے ۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بڑے آپریشنوںکو ملتوی کردیا گیا ہے ۔کیوں کہ آپریشن کے درمیان بسا اوقات خون کی ضرورت پڑتی ہے ۔
ایک این جی او میڈیکل بینک کے سیکریٹری ڈی اسیش نے کہا کہ ان کا کلب گزشتہ 40سالوں سے بلڈ عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتی ہے مگر اب یہ سلسلہ بند ہوگیا ہے ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں صورت حال انتہائی خراب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی وزر مملکت چندریما بھٹاچاریہ سے رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ ممتا حکومت کی اس پر نظر ہے ۔کورونا وائرس کے پیش نظر ہم جلد ہی عطیہ خون کیمپ کیلئے گائڈ لائن جاری کریں گے۔