مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ڈی ایس پی اظہرالدین اس جرأت مندانہ قدم کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے تعریف کرتے ہوئے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولس آفیسر کے اس اقدام کی وجہ سے معصوم بچوں کی جان بچ گئی۔تاہم اظہرالدین خان نے کہا کہ انہوں نے اپنا فرض ادا کیا ہے اور یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔جس وقت اظہر الدین مسلح شخص پر جمپ لگاکر قابو کرنے کی کوشش کررہے تھے اس وقت مسلح شخص نے گولی چلانے کی کوشش کی مگر اظہر الدین خان نے اس وقت تک مسلح شخص کو قابو میں کرلیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بندوق بردار کانام دیو ولبھ ہے. اس کی بیوی مقامی پنچایت کی بی جے پی رکن ہے۔تاہم اب تک یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ اس نے اسکول کو ہائی جیک کیوں کیا، اس کے پاس بندوق کہاں سے آئے۔ اسکول کے اساتذہ نے بتایا کہ اسکول کا گیٹ بند تھا صرف آمدو رفت کیلئے ایک چھوٹا دروازہ کھولا رکھا گیا تھا۔اچانک ایک شخص اسکول میں داخل ہوا اور ایک کلاس روم میں جہاں چھوٹے بچے اور بچیاں تھیں کو ہائی جیک کرلیا۔اس کے پاس بندوق، تیزاب سے بھری دوبوتلیں اور دیگر اسلحہ تھا۔اسکول انتظامیہ نے ا س کی اطلاع فوری طور پولس کو دی تھی۔اس درمیان خبر پھیلتے ہی بچوں کے گارجن اسکول کے احاطے میں داخل ہوگئے اور واقعہ کی وجہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ پولیس نے والدین سے پرسکون رہنے کی درخواست کی۔
موقع پر پہنچی پولس کیلئے جہاں مسلح شخص کو قابو میں کرنا مشکل تھا وہیں بے قابو گارجین کو سنبھالنا مشکل ہورہا تھا۔ مسلح شخص میڈیا اہلکار سے بات کررہا تھا اور بچوں کو ہائی جیک بنانے کا فوٹیج ٹی وی چینلوں پر لائیو چل رہا تھا۔ میڈیا اہلکاروں سے بات کرنے میں مصروف مسلح شخص جیسے ہی معمولی غفلت برتی۔ موقع پر موجود مالدہ ضلع کے ڈی ایس پی اظہرالدین جو سادہ لباس میں تھے اور کہیں سے پولس آفیسر نہیں لگ رہے تھے نے مسلح شخص کو قابو میں کرلیا۔
-
#WBP is proud of DSP Azharuddin Khan @malda_police who by risking his life, dauntlessly saved a class of students who were taken to hostage by an armed person and once again proved that duty comes first! #WestBengalPolice4U pic.twitter.com/nX6DQNGedF
— West Bengal Police (@WBPolice) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WBP is proud of DSP Azharuddin Khan @malda_police who by risking his life, dauntlessly saved a class of students who were taken to hostage by an armed person and once again proved that duty comes first! #WestBengalPolice4U pic.twitter.com/nX6DQNGedF
— West Bengal Police (@WBPolice) April 26, 2023#WBP is proud of DSP Azharuddin Khan @malda_police who by risking his life, dauntlessly saved a class of students who were taken to hostage by an armed person and once again proved that duty comes first! #WestBengalPolice4U pic.twitter.com/nX6DQNGedF
— West Bengal Police (@WBPolice) April 26, 2023
ڈی ایس پی اظہرالدین خان نے بتایا کہ وہ اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ بدھ کی دوپہر کو اچانک ایک خبر آئی کہ ایک بندوق بردار موچیا چندرموہن ہائی اسکول میں داخل ہوگیا ہے اور بچو ں کو ہائی جیک کرلیا ہے۔ میں فورا ً اسکول پہنچ گیا۔ چوں کہ مسلح شخص بچوں کے قریب کھڑا تھا۔ معمولی سی حرکت کی وجہ سے وہ بچوں پر بھی بندوق چلا سکتا تھا۔ اس کی وجہ سے پولس اہلکار آگے نہیں بڑھ رہے تھے۔ بندوق بردار دیو ولبھ پولیس کو دیکھ کر غصے میں آرہا تھا۔ اس وقت اظہر الدین نے اچانک اپنی جان خطرے میں ڈالی اور بندوق بردار کے اوپر چھلانگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں:Police Station Burn Down کالیا گنج میں راجبنسی اور آدیباسیوں نے تھانے میں آگ لگا دی
اظہرالدین ہاتھ پر معمولی چوٹ کے باوجود بندوق بردار کو پکڑ کر خوش ہیں۔ اظہرالدین نے کہاکہ انہیں یہ خیال آیا کہ ان طالب علموں کا کیا ہوگا۔ دماغ کام نہیں کررہا تھا۔بچوں کی جان بچانی میری پہلی ترجیح تھی۔ اسی درمیان چھلانگ لگانے کا منصوبہ بنایا اور اس پر چھلانک لگاکر مسلح شخص کو قابو میں کرلیا۔