ETV Bharat / state

بنگال کے عوام سے اترپردیش کو سبق سیکھنا چاہئے: ڈاکٹر کفیل خان - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

کولکاتا کے ڈاکٹروں کی ایک تنظیم میڈیکل سروس سینٹر کے ڈاکٹرس آن روڈ مہم میں شرکت کے لیے آئے ڈاکٹر کفیل خان نے کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فرقہ پرستی کے نام پر ہمیں اصل مسائل سے بھٹکایا جا رہا ہے۔ حکومت کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ بنگال کے عوام نے فرقہ پرستی کے مقابلے میں جمہوریت کی بالادستی قائم رکھنے میں جو مدد کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اب اتر پردیش کی باری ہے بنگال سے اس کو سبق سیکھنا چاہئے۔

dr kafeel khan praises bengal people for bengal election results
بنگال کی عوام سے اتر پردیش کو سبق سیکھنا چاہئے: ڈاکٹر کفیل خان
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 8:09 AM IST

میڈیکل سروس سینٹر کی جانب سے بنگال میں یاس اور کووڈ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ڈاکٹرس آن روڈ مہم چلائی جا رہی ہے۔ میڈیکل سروس سینٹر میں کل 38 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہے۔

ڈاکٹرس آن روڈ مہم کے تحت ڈاکٹروں کی ٹیم گاؤں دیہات میں جاکر میڈیکل چیک اپ اور دوسری طبی سہولت مہیا کرا رہے ہیں۔ دوسری کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی یہ ٹیم عام لوگوں کو خصوصی طور پر گاؤں دیہات کے لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ڈاکٹر کفیل خان میڈیکل سروس سینٹر کے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔ میڈیکل سروس سینٹر بنگال کے دیہاتوں میں یاس طوفان متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا رہی ہے۔ یہ پروگرام ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

ڈاکٹر کفیل خان بھی بنگال کے دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں میڈیکل سروس سینٹر کی جانب سے کولکاتا پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل خان کہا کہ ہمارے ملک کی صحت کا ڈھانچہ پوری طرح سے خستہ حال ہے۔ حکومت کووڈ سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ عوام کو اصل مسائل سے بھٹکانے کے لئے فرقہ پرستی کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ہم نے دیکھا کہ پورے ملک میں لاکھوں افراد کی موت ہوئی ہے۔لیکن فرقہ پرست طاقتوں کو جس طرح سے بنگال کے عوام نے جواب دیا ہے اتر پردیش کے عوام کو ان سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں اتر پردیش میں بھی بی جے پی کو شکست ہوگی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے گھر گورکھپور جانے کا وقت آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کولکاتا: ڈاکٹر کفیل خان کی قیادت میں 3 جولائی کو طبی کیمپ

ڈاکٹر کفیل نے کہا کہ بنگال کو فتح کرنے کے لئے ان لوگوں نے ساری قوت صرف کر دی لیکن بنگال کے عوام نے انہیں بتا دیا کہ جمہوریت میں کتنی طاقت ہوتی ہے۔فرقہ پرستی کو جمہوریت کے ہاتھوں بنگال میں شکست ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.