علی پور ڈاورس: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی گرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے شمالی بنگال کے دورہ کرکے پارٹی اور عوام کے درمیان رابطے مزید مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کے دورے کے ایک دن بعد ہی علی پور دوار ضلع کے بانر ہاٹ میں واقع ڈوارس ملت اسلامیہ (ڈی ایم آئی) کے اراکین نے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان جان برلا سے ملاقات کی۔
پنچایتی انتخابات سے پہلے، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر مملکت اور اقلیتی تنظیم ڈارس ملت اسلامیہ (ڈی ایم آئی) کے نمائندوں کے درمیان ڈارس میں ملاقات نے نئی قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔ قیاس آرائی ہے کہ ضلع علی پور دوارس میں مسلمانوں کا ایک گروپ بی جے پی کی حمایت کر سکتا ہے اس کو لے کر مغربی بنگال کی سیاست میں تیزی آ گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مغربی بنگال کے مسلمانوںاور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان دوری بنتی جا رہی ہے۔بی جے پی ،کانگریس اور سی پی آئی ایم اس دوری کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Suvendu Slam Abhishek ابھیشیک بنرجی ممتابنرجی کے بغیر زیرو ہیں: شبھندو ادھیکاری
ڈوار ملت اسلامیہ(ڈی ایم آئی) کے 70 لوگوں کا ایک وفد کی گزشتہ روز چھٹی کے دن مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات ہوئی۔ ڈی ایم آئی کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری میزان الرحمن، صدر قادر علی، سمیتی کے ضلع صدر اعزازلدین احمد سمیت دیگر لوگوں نے وزیر مملکت سے ملاقات کی ۔ان کے درمیان ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مختلف مطالبات کے ساتھ ریاست کے کئی وزراء سے رابطہ کیا۔ لیکن ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں ہوا۔اقلیتوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔اس لئے آج ہم مقامی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر جان برلا کے پاس اپنا مطالبہ لے کر پہنچے ہیں۔