ETV Bharat / state

پی اے سی کے چیرمین عہدے پر دلیپ گھوش اور شوبھندو ادھیکاری میں تکرار

مغربی بنگال اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کےچیر مین کے عہدہ کو لے کر ترنمول کانگریس اوربی جے پی کے مابین جاری تکرار کے بعد اب بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے درمیان بھی اختلافات رائے کھل کر سامنے آرے ہیں۔

شوبھندو ادھیکاری
شوبھندو ادھیکاری
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 10:50 PM IST

ایک طرف اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری مکل رائے کو چیر مین بنائے جانے کی صورت میں عدالت جانے کی بات کر رہے ہیں، دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پی اے سی کے چیرمین کا عہدہ عام طور پر اپوزیشن کو دینے کی روایت ہے۔ امید ہے کہ حکمراں ترنمول کانگریس اس روایت کو پورا کرے گی۔ تاہم اس روایت کی پاسداری نہیں کی جاتی ہے تو قانونی طور پر کچھ بھی کرنے کی ضرور ت نہیں ہے۔

دوسری جانب شوبھندو داھیکاری اس معاملے میں جارحانہ رخ اپنا ئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چوں کہ مکل رائے نے پارٹی تبدیل کرلی ہے، اس لیے ان کی رکنیت ختم ہوچکی ہے اور وہ اب کیسے پی اے سی کے چیرمین بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :بی جے پی کارکنان کا سماجی بائیکاٹ، شبھیندو ادھیکاری کی دھمکی

گورکھا جن مکتی مورچہ کے ممبر اسمبلی نے مکل رائے کے نام کی تجویزپیش کی ہے اور اس کی ترنمول کانگریس نے حمایت کی ہے ۔دوسری جانب بی جے پی کے پارلیمانی امور کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ کر مکل رائے کی نامزدگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ دوسری جانب ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس کے لیے نامزدگی کرسکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.