مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی ہے
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس میرے قافلے پر حملہ کروا سکتی ہے لیکن میرے حوصلے کو کبھی پست نہیں کر سکتی ہے.
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت میں ریاست کا کیا حال ہے یہ سب کو معلوم ہے.
افسوس کا عالم یہ ہے کہ عوامی نمائندہ رکن پارلیمان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر جب محفوظ نہیں ہے تو عام لوگوں کا کیا ہو گا یہ اوپر والا ہی جانتا ہے.
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے تمام رہنماوں اور کارکنان کو ہدف بنایا جا رہا ہے. حیرت کی بات یہ ہے کہ کسی بھی معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی ہے.
دلیپ گھوش کے مطابق ترنمول کانگریس اپنی زمین کھو چکی ہے. اسی بوکھلاہٹ کے سبب اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے رہنماوں کو ہدف بنا رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو ریاست کی موجودہ صورتحال سے اچھی طرح سے آگاہ کر دیا گیا ہے.
اب تو مغربی بنگال کے عوام ریاست میں صدر راج کا مطالبہ کرنے لگے ہیں. ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب بنگال میں صدر راج نافذ ہو جائے گا.
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ گزشہ روز علی پور دوار کے کال چینی علاقے میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا.
بی جے پی کے یوا مورچہ کے صدر سمترا خان کی قیادت میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے قافلے پر حملے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا.